اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ملالہ کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

Malala Yousafzai announces aid for girls’ education in Gaza Sudan and Congo۔ Malala girls education aid۔

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے جنگ اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے۔ غزہ، سوڈان اور کانگو میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنگ زدہ علاقوں کیلئے تعلیمی امداد

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی جانب سے مجموعی طور پر تین لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔ جس میں سے غزہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر، سوڈان کیلئے ایک لاکھ ڈالر اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کیلئے ایک لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ اس امداد کا مقصد تنازعات کے باعث متاثر ہونے والی لڑکیوں کی تعلیم کو سہارا دینا ہے۔

متاثرہ لڑکیوں سے اظہارِ یکجہتی

ملالہ یوسفزئی نے ان علاقوں میں رہنے والی لڑکیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا۔ کہ جنگ اور عدم استحکام کے باوجود تعلیم کا حق ہر بچی کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مشکلات کے باوجود لڑکیوں کی تعلیم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

حکومتوں اور عالمی اداروں سے مطالبات

ملالہ نے حکومتوں پر زور دیا۔ کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا مکمل تحفظ کریں۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا۔ کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو عالمی قوانین کا پابند بنایا جائے۔ تاکہ معصوم بچوں اور بچیوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

عوام سے اپیل

ملالہ یوسفزئی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دیں اور تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں پارہ سنگل ڈیجٹ تک گرگیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین