صدر ٹرمپ کی نوبیل انعام کی خواہش
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں۔ کہ انہیں نوبیل انعام ملنا چاہیے۔ ان کے اس بیان پر عالمی میڈیا اور رہنماؤں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔
میکرون کا ٹرمپ کو چیلنج
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ نوبیل امن انعام صرف اسی صورت ممکن ہے۔ جب ٹرمپ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ میں جاری جنگ ختم کروائیں۔ ان کے مطابق امن کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ جنگ بندی پر آمادہ ہو۔
امریکا کا کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی
میکرون نے کہا کہ فرانس اسرائیل کو وہ ہتھیار فراہم نہیں کرتا جو غزہ میں استعمال ہو رہے ہیں، لیکن امریکا یہ ہتھیار دیتا ہے، اس لیے صدر ٹرمپ کے پاس یہ جنگ روکنے کا موقع اور طاقت موجود ہے۔
اسرائیل پر ممکنہ پابندیاں
ایک سوال کے جواب میں میکرون نے کہا کہ اگر اسرائیل، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر فرانس کے خلاف پابندیاں عائد کرتا ہے۔ تو وہ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا۔ کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں شہریوں کا قتل جاری رکھتی ہے۔ تو فرانس خاموش نہیں بیٹھے گا۔
غزہ کی صورتحال اور اسرائیل کا منصوبہ
فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے پاس کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے اور اگر مقصد صرف ہمسایوں کو تباہ کرنا ہے تو یہ اپنے عوام کو ایک مستقل جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
کوٹری بیراج پر پانی کی آمد بڑھ گئی، سیلابی صورتحال