سردیوں میں آسان طریقہ
سردیوں میں وزن بڑھنے کے مسائل سے نجات کے لیے ہر کوئی ڈائٹ، ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز اپنانے پر مجبور نہیں۔ ماہرین کے مطابق سردی میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے۔ جس سے کیلوریز جلتی ہیں اور وزن گھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
سفید اور بھوری چربی
انسانی جسم میں دو قسم کی چربی ہوتی ہے۔ سفید اور بھوری۔ سفید چربی ضرورت سے زائد کیلوریز کے جمع ہونے سے بڑھتی ہے اور وزن میں اضافہ، ذیابیطس ٹائپ2 اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ بھوری چربی جسم کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ حرارت پیدا کرتی، توانائی فراہم کرتی اور میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔
سردی اور بھوری چربی کی سرگرمی
دبلے افراد میں بھوری چربی زیادہ فعال ہوتی ہے، اور ماہرین کے مطابق کم درجہ حرارت اس کی سرگرمی بڑھاتا ہے۔ 2012 کی تحقیق کے مطابق سردی کے دوران بھوری چربی کے خلیے زیادہ فعال ہو جاتے ہیں۔ جسم حرارت پیدا کرتا ہے۔
ہارمون اور کیلوریز کا جلنا
تحقیق کے مطابق معلوم ہوا کہ سردی کے دوران ایک خاص ہارمون متحرک ہوتا ہے۔ جو جسم کی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صرف 15 منٹ کی کپکپی جسم کے لیے ایک گھنٹے کی ورزش جتنی کیلوریز جلا سکتی ہے۔
سردیوں میں وزن گھٹانے کا فائدہ
لہٰذا سردیوں میں ہلکی کپکپی محسوس ہونے پر اسے تکلیف نہ سمجھیں۔ بلکہ یہ آپ کے میٹابولزم کے تیز ہونے اور وزن میں کمی کے امکانات کی نشانی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
حکومت نے سائبر خطرات کے لیے نیا اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا











