اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

-لاہور میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات: صحت کے پیش نظر فیصلہ

latest update of air quality index in lahore and air quality due to extreme level of smog in Lahore.

تعلیمی اداروں میں 3 روز کی تعطیلات کا اعلان
لاہور میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کو تین روز جمعہ، ہفتہ، اور اتوار کو بند رکھنے اور اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام طلبہ کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔

دنیا میں دوسرے اور ملک میں پہلے نمبر پر آلودگی
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق، نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں ہوا کے معیار کی اوسط شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح بھی سنگین حد تک پہنچ چکی ہے، جیسے کہ شملہ پہاڑی 170، ٹاؤن ہال 209، پنجاب یونیورسٹی 199، یو ایس قونصلیٹ 322، یو ایم ٹی 277 اور جیل روڈ پر 246 کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کی فضائی آلودگی نے شہر کو عالمی سطح پر دوسرا اور پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بنا دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسموگ کے اس بحران کو قابو میں لانے کے لیے متعلقہ ادارے فوری اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین