بسنت پر دفعہ 144 نافذ
حکومتِ پنجاب نے بسنت کے موقع پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذہبی، سیاسی علامات یا کسی بھی شخصیت کی تصویر والی پتنگوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کن پتنگوں پر پابندی ہوگی؟
احکامات کے مطابق مقدس کتب، مذہبی مقامات، سیاسی جماعتوں، قومی یا غیر ملکی جھنڈوں اور سیاسی شخصیات کی تصاویر والی پتنگیں تیار، فروخت یا استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔ بغیر تصویر سادہ یا کثیر رنگی پتنگوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
پابندی کی مدت اور قانونی کارروائی
یہ پابندی 30 روز کے لیے نافذ رہے گی۔ خلافِ قانون پتنگوں کی تیاری، ذخیرہ، نقل و حمل اور استعمال قابلِ تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025
ایکٹ کے تحت دھاتی تار، نائلون یا شیشے سے لیپ شدہ ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ خطرناک ڈور یا پتنگوں کے استعمال پر:
5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ
ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔
حکومت کا مؤقف
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محفوظ بسنت کو صرف تفریحی تہوار کے طور پر اجازت دی گئی ہے۔ امنِ عامہ، انسانی جانوں کے تحفظ اور مذہبی جذبات کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی، ٹرمپ کو ایران سے معاہدے کی توقع











