کاشتکار اب سر اٹھا کر جیے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی زندگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور اب کسان کسی آڑھتی کا مقروض نہیں رہے گا بلکہ باعزت اور خودمختار زندگی گزارے گا۔
کسان کارڈ سے لاکھوں کاشتکار مستفید
مریم نواز کے مطابق پنجاب بھر میں پہلی بار 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ان کارڈز کے ذریعے کسانوں نے زرعی ضروریات پوری کرنے کے لیے مالی معاونت حاصل کی جس سے ان کی معاشی مشکلات میں واضح کمی آئی ہے۔
اربوں روپے کے زرعی قرضے اور سرمایہ کاری
انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے حاصل کیے جبکہ گندم کے سیزن کے دوران زرعی مداخل کی خریداری پر 100 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ خریف کی فصل کے لیے 90 ارب روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔
ریکوری میں مثبت پیش رفت
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق 5 لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول تھے جن میں سے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کی جا چکی ہیں، جو کہ 86 فیصد ریکوری کی واضح مثال ہے۔
کسانوں کی مالی خودمختاری کا ہدف
مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد پنجاب کے کاشتکار کو مالی طور پر خودمختار اور خوشحال بنانا ہے تاکہ زرعی شعبہ مضبوط ہو اور کسان باوقار انداز میں اپنی زندگی گزار سکیں۔
مزید پڑھیں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی، امریکا کی سفارتی کوششیں کامیاب










