حکومت کا بڑا فیصلہ، پٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کر دیا گیا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،مارکیٹیں رات 8 بجے بنداعلان صوبے کریں گے پاکستان گڈز الائنس کا ردعمل، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر کرایوںمیں60 فیصد اضافہ ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

جامعہ کراچی کے طلبا نے دل کے دورے سے پہلے خبردار کرنے والی ڈیوائس بنا لی

Heart attack warning device by Karachi University students

جامعہ کراچی کے طلبا کی بڑی کامیابی

جامعہ کراچی کے طلبا نے کم لاگت میں دل کے دورے سے پہلے خبردار کرنے والی ایک جدید اسمارٹ ڈیوائس تیار کر لی ہے۔ اس ڈیوائس کا نام کارڈیو وِٹ رکھا گیا ہے۔ جو خطرناک علامات ظاہر ہونے پر مریض کو فوری الرٹ دیتی ہے۔

کارڈیو وِٹ کیسے کام کرتی ہے؟

یہ ڈیوائس اس وقت وارننگ دیتی ہے۔ جب دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو، آکسیجن لیول کم ہو، جسمانی درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی آئے اور ٹھنڈے پسینے جیسی علامات ایک ساتھ ظاہر ہوں۔ ایسی صورت میں بزر اور الارم کے ذریعے مریض کو فوری اسپتال جانے کا اشارہ دیا جاتا ہے۔

جدید سینسر اور ٹیکنالوجی کا استعمال

اس آلہ میں خوردبینی کنٹرولر اور مختلف حسّاسات لگائے گئے ہیں۔ جن میں دل کی دھڑکن اور آکسیجن کے لیے میکس ۳۰۱۰۲، ای سی جی کے لیے اے ڈی ۸۲۳۲ اور درجہ حرارت کے لیے ایل ایم ۳۵ شامل ہیں۔ تمام ڈیٹا اول ای ڈی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے۔ تاکہ مریض اپنی حالت خود بھی دیکھ سکے۔

طلبا کا مقصد اور وژن

طلبا کے مطابق پاکستان میں اکثر لوگ دل کے دورے کی علامات کو سنجیدہ نہیں لیتے جس کی وجہ سے اسپتال دیر سے پہنچتے ہیں۔ کارڈیو وِٹ کا مقصد حتمی تشخیص نہیں بلکہ بروقت وارننگ دے کر قیمتی جانیں بچانا ہے۔ خاص طور پر کم وسائل والے علاقوں میں۔

کم لاگت اور مستقبل کا منصوبہ

یہ ڈیوائس صرف 8 سے 10 ہزار روپے کی لاگت میں تیار کی گئی ہے۔ مستقبل میں اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ طلبا کا کہنا ہے۔ کہ حکومتی تعاون سے اسے بڑے پیمانے پر تیار کر کے عام لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں
کراچی: مختلف علاقوں میں پانی کا بدترین بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین