ڈیجیٹل دوڑ میں پاکستان پیچھے، فائیو جی سروس اب تک لانچ نہ ہوسکی نیا سال مہنگائی کے ساتھ شروع، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ لاہور، یونیورسٹی میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ ہوش میں آگئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کراچی میں نئے سال کی ہوائی فائرنگ، نوعمر لڑکی سمیت 25 افراد زخمی

Aerial firing incidents in Karachi on New Year 2026 injuring several people

نئے سال کے جشن میں ہوائی فائرنگ، درجنوں شہری زخمی

کراچی میں نئے سال ۲۰۲۶ کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں سے شہری زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہوتے رہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پچیس افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین، بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں۔

بچے اور خواتین بھی متاثر

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کورنگی، گلزار ہجری، نیو سبزی منڈی، لیاقت آباد، لیاری، کشمیر روڈ اور شمالی ناظم آباد کے رہائشی شامل ہیں۔ زخمیوں میں گیارہ سالہ مہہ جبین، آٹھ سالہ فاریہ، سات سالہ فریحہ، سولہ سالہ شام کمار سمیت متعدد شہری شامل ہیں، جبکہ کئی بزرگ افراد بھی اندھی گولیوں کا نشانہ بنے۔

زخمیوں کو عباسی، جناح اور سول اسپتال منتقل

نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کا شکار بننے والے شہریوں کو عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کی بڑی کریک ڈاؤن مہم

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث انسٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں اور چلیدہ خول بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل سے انیس، ایسٹ سے سترہ، سٹی سے سات، ملیر سے چھ، ویسٹ سے تین جبکہ دیگر اضلاع سے بھی متعدد ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ہوائی فائرنگ سنگین جرم

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنتا ہے، اسی لیے اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں
نئے سال 2026 کا بھرپور استقبال،شہریوں کی خوشیاں عروج پر—آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین