اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

جسٹس منصور پر بیرون ملک پابندی، این او سی کا انکار

Justice Mansoor denied NOC for foreign travel by Chief Justice

چیف جسٹس نے جسٹس منصور کو بیرون ملک جانے سے روکا

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو بیرون ملک ایک تقریب میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے عدالتی سال کی شروعات اور اہم ادارہ جاتی پروگرامز کی وجہ سے کیا گیا۔

ییل یونیورسٹی کے عالمی ایونٹ میں شرکت

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور شاہ کو امریکی ییل یونیورسٹی کے لاء اسکول نے 10 تا 13 ستمبر تک گلوبل کانسٹیٹیوشنل ازم 2025 میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جسٹس منصور پچھلے پانچ سال سے اس تقریب میں مدعو کیے جا رہے ہیں، جس میں دنیا بھر کے سینئر جج اور مشہور یونیورسٹیوں کے اسکالرز شرکت کرتے ہیں۔

مقالہ پیش کرنے کا پروگرام

اس سال جسٹس منصور شاہ نے “مصنوعی ذہانت اور منصفی” پر مقالہ پیش کرنا تھا۔ ییل لاء اسکول نے چیف جسٹس آفریدی سے ان کی سرکاری نامزدگی کی تحریری درخواست بھی کی تھی۔ جسٹس شاہ نے 6 اگست کو درخواست جمع کرائی۔

سپریم کورٹ کی وجوہات

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ییل لاء اسکول کو جواب دیا کہ سپریم کورٹ جسٹس شاہ کو تقریب میں شرکت کی سہولت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ 8 ستمبر کو عدالتی سال کا آغاز ہوتا ہے، جس میں جامع فل کورٹ سیشن، سالانہ پروگرام کے جائزے اور وکلاء برادری کے ساتھ رابطے شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کی اہمیت

سپریم کورٹ کے مطابق نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب میں تمام ججوں کی شرکت اجتماعی غور و غوض، ترجیحات کے تعین اور ادارہ جاتی سمت کے لیے ناگزیر ہے۔ ان حالات میں جسٹس منصور کو پروقار تقریب میں شرکت کی سہولت دینا ممکن نہیں۔

جسٹس منصور کی درخواست

جسٹس منصور شاہ نے 15 اگست کو ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس سے این او سی جاری کرنے کی درخواست کی، جس میں انہوں نے متعدد وجوہات بیان کیں کہ انہیں این او سی کیوں جاری ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں

کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیر قانونی ہے؟

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین