تاریخی سنگِ میل: جیڈ اسپینس کی انگلینڈ ٹیم میں شمولیت
ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دفاعی کھلاڑی جیڈ اسپینس نے بین الاقوامی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے۔ انگلینڈ کی سینئر فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پہلا قدم
منگل کے روز بلغراد میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں جیڈ اسپینس نے میزبان سربیا کے خلاف میدان سنبھالا۔ انہوں نے 69 ویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی ریس جیمز کی جگہ انگلش ٹیم کا حصہ بن کر یہ تاریخی موقع حاصل کیا۔
جیڈ اسپینس کا ردعمل
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ اسپینس نے کہا کہ “مجھے واقعی حیرت ہوئی، کیونکہ مجھے علم نہیں تھا۔ کہ میں پہلا مسلمان ہوں جو انگلینڈ کی سینئر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، یہ میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔”
برطانوی مسلمانوں کے لیے اہم سنگِ میل
اسپینس کی انگلینڈ ٹیم میں شمولیت برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 6 فیصد ہیں۔ تاہم پروفیشنل فٹبال میں ان کی نمائندگی انتہائی محدود رہی ہے۔
کیریئر اور نوجوانوں کے لیے مثال
جیڈ اسپینس نے اپنا پروفیشنل کیریئر مڈلزبرو کلب سے شروع کیا اور 2022 میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کا حصہ بنے۔ ان کی کامیابی نوجوان مسلم فٹبالرز کے لیے ایک نئی امید اور راستہ کھولنے کا سبب بن رہی ہے۔
مزید پڑھیں