اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے “ہاسٹیجز اسکوائر” پر جمع ہو کر یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کے نعرے درج تھے۔
غزہ جنگ پر عوامی ردعمل
مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ گزشتہ دو سال سے نہ تو جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ اور نہ ہی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوئی مؤثر پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عوام اب مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔
امن کی اپیل اور مطالبات
شرکاء نے مطالبہ کیا۔ کہ حکومت فوری طور پر امن مذاکرات کا آغاز کرے اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے عوامی مطالبات نظرانداز کیے تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔
سیاسی تجزیہ
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت پر داخلی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ اسرائیلی معاشرہ جنگ سے تھک چکا ہے۔ اور اب پائیدار امن کی بحالی چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
برطانوی پولیس کو آئی فون سے بڑی کامیابی، اسمگلرز گرفتار