واشنگٹن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جلد ایسے میزائل تیار کرے گا جو براہِ راست امریکا تک پہنچ سکیں گے۔
ٹرمپ کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب
اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، میری ترجیح یہ ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل ہو۔
ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت نے 32 ہزار مظاہرین کو قتل کیا، جبکہ امریکا نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کو طاقت کے ذریعے یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
ایران کے جوہری ہتھیار اور جنرل قاسم سلیمانی
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں نے ملک کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ تہران نے واضح یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ مستقبل میں جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا










