دباؤ قبول کرنے سے انکار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے۔ کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
جنگ سے متعلق مؤقف
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا۔ کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز نہیں کیا۔ بلکہ حالات اس نہج تک پہنچائے گئے ہیں۔
خطے میں امریکی کردار پر تنقید
مسعود پزشکیان نے کہا۔ کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے۔ کیونکہ اس سے ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر فرانسیسی صدر سے بھی بات چیت کا ذکر کیا۔
امن کے لیے شرائط
ایرانی صدر کا کہنا تھا۔ کہ خطے میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ جب تک ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا۔
جنگ کے خاتمے سے متعلق بیان
انہوں نے مزید کہا۔ کہ جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ ایران کی سرزمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے۔ اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات بے معنی ہے۔
مزید پڑھیں
خارگ پر حملہ ہوا تو متعلقہ ملک کی آئل تنصیبات نشانہ بنیں گی: ایران











