ایرانی حملوں کی 37ویں لہر،3 گھنٹے تک امریکی و اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے ایران کا بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام ایران جنگ میں ٹرمپ کا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری مشیروں پر ڈال دی حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایرانی حملوں کی 37ویں لہر،3 گھنٹے تک امریکی و اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے

Iranian missile attacks wave 37 against US and Israel

ایرانی حملوں کی 37ویں لہر

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی ہے۔ اس کارروائی کے دوران تقریباً تین گھنٹے تک امریکی اور اسرائیلی اہداف پر مسلسل میزائل حملے کیے گئے۔

اربیل، بحرین اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا

بیان کے مطابق عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں موجود فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی تل ابیب میں واقع سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز پر دوسری مرتبہ حملہ کیا گیا جبکہ بندرگاہ حیفہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مختلف میزائلوں کا استعمال

پاسداران انقلاب کے مطابق حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر میزائل استعمال کیے گئے۔ ان میزائلوں میں متعدد وارہیڈز نصب تھے جبکہ قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن بتایا گیا ہے۔

آپریشن وعدہ صادق 4 کا پس منظر

بیان میں کہا گیا کہ یہ آپریشن گزشتہ ماہ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیں، جس کے بعد ایران کی جانب سے مسلسل جوابی حملے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں
حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین