ایرانی قوم نے دشمنوں کو شکست دے دی
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے۔ قوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
خامنہ ای کا قوم کے نام پیغام
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا۔ کہ ایرانی قوم نے اتحاد اور شعور کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے۔ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی سازشوں کی ناکامی
ان کا کہنا تھا۔ کہ بیرونی دشمن اندرونی ایجنٹوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے تھے۔ مگر عوام نے اپنی شناخت اور عزم سے ان منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔
امریکا کو واضح پیغام
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا۔ کہ یہ مظاہرے امریکی سیاست دانوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔ کہ ایرانی قوم باخبر، مضبوط اور دشمن کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تہران میں عوامی طاقت کا مظاہرہ
دارالحکومت تہران میں ہونے والے مظاہرے میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
مزید پڑھیں
سیاسی احتجاج کی اجازت ہے، قومی بیانیے سے انحراف نہیں: طلال چوہدری











