عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ

Iranian attacks damage US bases in Middle East

ایرانی حملوں میں امریکی تنصیبات کو نقصان

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ کہ جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے مختلف مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔ جن میں امریکی اور اتحادی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

متعدد فوجی اڈے اور اہم مقامات متاثر

رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ کہ مشرقِ وسطیٰ میں کم از کم 17 امریکی مقامات کو نقصان پہنچا جن میں 11 فوجی اڈے یا فوجی تنصیبات شامل ہیں۔ ان حملوں کے باعث خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

مختلف خلیجی ممالک میں تنصیبات نشانہ بنیں

سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس اور قطر کے العدید ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ کویت کے علی السالم ائیر بیس اور کیمپ بوہرنگ بھی حملوں سے متاثر ہوئے۔ جبکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی حملوں کی اطلاعات

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ائیر بیس اور جبل علی بندرگاہ بھی ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق ان حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں
پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین