اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

روس سے تیل کی خریداری میں بڑی کمی، بھارت نے پسپائی اختیار کر لی

India reduces Russian oil imports under US pressure

روس سے تیل کی خریداری میں بڑی کمی

بھارت نے مغربی پابندیوں اور امریکی دباؤ کے باعث روس سے تیل کی خریداری تقریباً بند کر دی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لیے روسی خام تیل کی درآمد میں نمایاں کمی کی ہے۔

ریفائنریوں نے آرڈرز منسوخ کیے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی پانچ بڑی ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کے لیے روسی تیل کے آرڈر نہیں دیے، حالانکہ عموماً یہ آرڈرز ماہ کی 10 تاریخ تک دیے جاتے ہیں۔

صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے خریداری

بھارتی سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ صرف ایسے سپلائرز سے خام تیل خریدے گی جو مغربی پابندیوں کی زد میں نہیں ہیں۔

امریکی دباؤ اور ٹیرف میں اضافہ

یاد رہے کہ امریکا نے روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کو غیر منصفانہ تجارتی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی تیل کی خریداری سے بھارت بالواسطہ طور پر یوکرین جنگ کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔

بھارت کی یقین دہانی

امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ روس سے تیل کی خریداری میں کمی کرے گا۔
مزید پڑھیں
ستائیسویں ترمیم کا نیا مسودہ آج سینیٹ سے منظور ہوگا، اجلاس 11 بجے طلب

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین