اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

جنرل (ر) ناصر جنجوعہ: بھارتی جارحیت کا خدشہ، دفاعی تیاریوں کی ضرورت

General Nasir Janjua warns about India missile threat and Pakistan defense strategy

بھارت کے ممکنہ میزائل حملے پر انتباہ

سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے سیمینار سے خطاب میں کہا۔ کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے اور ہمیں اس پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اور دشمن کے عزائم کا بھرپور جواب دے سکتا ہے۔

بھارت کی عالمی تنہائی اور پاکستان کی سفارتی کامیابیاں

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ حالیہ معرکوں کے بعد پاکستان اور اس کی افواج کا وقار دنیا میں بڑھا ہے جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے۔ سیمینار میں مقررین نے پاکستان کے چین اور امریکہ کے ساتھ متوازی تعلقات کو سفارتی کامیابی قرار دیا تاہم اس میں مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکا، امت مسلمہ اور خطے کے مسائل

ناصر جنجوعہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے مسلم دنیا کے کئی ممالک کو تباہ کیا اور پاکستان جیسی ایٹمی قوت کو ہمیشہ کھٹکتا رہا۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ بھارت کے اندرونی سیاسی حالات ایسے ہیں۔ جن کے باعث پاکستان پر دوبارہ جارحیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

عسکری ماہرین کی رائے

ائیر مارشل (ر) ساجد حبیب نے کہا۔ کہ بھارت کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ اور اگر بھارت نے اس بار حملہ کیا تو 70 جہاز گرائے جائیں گے۔ پاکستان نیوی کے رئیر ایڈمرل (ر) این اے رضوی نے کہا کہ جب تک گوادر مکمل آپریشنل نہیں ہوتا، پاکستان کے لیے خطرات موجود رہیں گے۔

پاکستان کی معاشی اور سیاسی چیلنجز

ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے فارن انویسٹمنٹ اور اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ محمد مہدی کے مطابق سی پیک پر جس تیزی سے کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا۔ سلمان غنی اور دیگر مقررین نے کہا۔ کہ پاک فوج نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ مگر سیاسی اور معاشی میدان میں مزید کام باقی ہے۔
مزید پڑھیں
ٹرمپ: غزہ میں حماس کی حکمرانی برقرار رہی تو اسے ختم کر دیا جائے گا۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین