اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان سے کشیدگی اور امریکا سے تجارتی جنگ – بھارت 2025 میں بحرانوں کی زد میں

India faces multiple crises in 2025 due to Pakistan tensions and US trade issues

بھارت کے لیے ۲۰۲۵ کا بحران سال

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے لیے ۲۰۲۵ مسائل اور بحرانوں کا سال ثابت ہوا۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی۔ کرنسی کی کمزوری، معاشی بے چینی اور امریکا سے تجارتی تنازعات نے بھارت کو سنگین مشکلات میں مبتلا رکھا۔

عالمی تعلقات اور اسٹریٹجک چیلنجز

رپورٹ میں بتایا گیا۔ کہ بھارت ناکام اسٹریٹجک خودمختاری کے سبب امریکا، چین اور روس کے ساتھ تعلقات میں مجبور رہا۔ امریکا بھارت تجارتی معاہدے کئی بار ملتوی ہوئے۔ امریکی ٹیرف کی وجہ سے بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا، اور جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے سے معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

کرنسی اور معاشی دباؤ

۲۰۲۵ میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔ جس نے ملک میں مہنگائی اور اقتصادی بے چینی میں اضافہ کیا۔ ماہرین کے مطابق روپے کی گراوٹ اور تیل کی بڑھتی قیمتیں بھارت کے لیے مزید معاشی بحران کی علامت ہیں۔

سفارتی ناکامیاں

برطانوی اخبار نے امریکی سابق صدر ٹرمپ کے پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ بڑھتے روابط کو بھارت کی بڑی سفارتی ناکامی قرار دیا۔ امریکی تجارتی معاہدوں میں ناکامی نے بھارت کی عالمی معاشی ساکھ میں خلا پیدا کیا۔

بھارت کے لیے ۲۰۲۶ کے چیلنجز

ماہرین کے مطابق بھارت نے ۲۰۲۵ میں زیادہ تر مسائل کو برداشت کیا۔ حل کرنے کی بجائے۔ اسی وجہ سے بھارت کے لیے ۲۰۲۶ اندرونی کمزوریوں اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں بڑے چیلنج کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں
وزیراعظم کا پیغام—تیل و گیس کی دریافتیں قومی ترجیحات میں شامل کی جائیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین