اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

نیب حکومتی اور اسٹیبلشمنٹ ایجنڈے پر چل رہا ہے: عمران خان

Imran Khan accuses NAB of political agenda in Toshakhana case

توشہ خانہ ریفرنس میں الزامات

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے۔ کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق، توشہ خانہ 2 ریفرنس میں انہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ ان کی سیاسی حیثیت کو کمزور کیا جا سکے۔

عمران خان کا موقف

عمران خان نے کہا کہ نومبر 2022ء سے وہ انتقام کا شکار ہیں اور درجنوں مقدمات میں الجھائے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا۔ کہ اگر نواز شریف اور آصف زرداری نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔ عمران خان کے مطابق، وزیراعظم کے طور پر تمام تحائف کی مالیت سرکاری ماہرین نے طے کی تھی اور یہ پالیسی کے مطابق تھا۔

بشریٰ بی بی کا بیان

بشریٰ بی بی نے اپنے تحریری بیان میں کہا۔ کہ انہوں نے کبھی توشہ خانہ سے تحائف وصول نہیں کیے اور نہ ہی کسی معاملے میں مداخلت کی۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ انہیں صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گواہان سیاسی مخالفین کے زیرِ اثر ہیں اور جھوٹی گواہیاں دے رہے ہیں۔

سیاسی پس منظر اور الزامات

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جہانگیر ترین اور عون چوہدری کو پی ٹی آئی توڑنے کے لیے استعمال کیا تاکہ انتخابات سے پہلے انہیں کمزور کیا جا سکے۔ بشریٰ بی بی نے کیس کو شوگر اسکینڈل اور استحکام پاکستان پارٹی کے قیام سے بھی جوڑا اور کہا کہ سیاسی سازش کے ذریعے عمران خان کو منظرنامے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فیصلہ قریب

احتساب عدالت اس کیس کا فیصلہ سنانے کے قریب ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا ماننا ہے۔ کہ یہ ریفرنس دراصل عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔
مزید پڑھیں
فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے غزہ جنگ روکنے کا چیلنج دیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین