اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

چکنائی سے بھرپور پنیر کون سی خطرناک بیماری سے بچا سکتا ہے؟ جانیں فائدے

High fat cheese protecting against dementia

تحقیق سے اہم دریافت

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ کہ چکنائی سے بھرپور پنیر روزانہ کھانے والے افراد میں ڈیمینشیا (دماغی کمزوری) کے خطرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔

کون سے پنیر فائدہ مند؟

تحقیق کے مطابق چیڈر، بری اور گوڈا پنیر جن میں 20 فیصد یا اس سے زیادہ چکنائی ہوتی ہے۔ دو پھانکیں روزانہ کھانے سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

روزانہ کی مقدار کا اثر

روزانہ 50 گرام یا زیادہ چکنائی سے بھرپور پنیر کھانے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 15 گرام کھانے والے افراد کے مقابلے میں 13 فیصد کم تھا۔ اسی طرح، روزانہ 20 گرام یا زیادہ چکنائی والی کریم استعمال کرنے والوں میں ڈیمینشیا کے امکانات 16 فیصد کم دیکھے گئے۔

کم چکنائی والی مصنوعات کا اثر

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کے ساتھ اس طرح کا کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔ یعنی فائدہ زیادہ چکنائی والی مصنوعات میں ہی ہے۔

تحقیق کی بنیاد

اس مطالعے میں سوئیڈن کے 27,670 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن کی اوسط عمر 58 سال تھی۔ تحقیق جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین