ایرانی حملوں کی 37ویں لہر،3 گھنٹے تک امریکی و اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے ایران کا بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام ایران جنگ میں ٹرمپ کا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری مشیروں پر ڈال دی حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 زخمی

Hezbollah drone strike on Israel defense base

حزب اللہ کا بڑا حملہ شمالی اسرائیل میں، جانی نقصان کی تصدیق
ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی افواج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی اسرائیل میں یہ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا۔

اسرائیلی حملوں کے بعد حزب اللہ کا شدید ردعمل
یہ ڈرون حملہ لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے بعد کیا گیا، خاص طور پر 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے اپنی فوجی مہمات میں تیزی لائی ہے۔ حیفہ کے قریب بنیامینا میں ہونے والا یہ حملہ ان کارروائیوں کے بعد حزب اللہ کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا اور سنگین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حزب اللہ کی دھمکی: مزید شدید حملوں کا انتباہ
حزب اللہ نے اس حملے کو اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حالیہ حملے کا جواب قرار دیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت بند نہ کی تو اس سے بھی بڑے اور خطرناک حملے کیے جائیں گے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیفہ میں جو کچھ ہوا وہ صرف آغاز ہے، آئندہ حملے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کی حالیہ فضائی کارروائیوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں، جن میں صرف جمعرات کو بیروت میں ہونے والے حملے میں 22 افراد کی شہادت شامل ہے۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین