شدید زلزلے نے وینزویلا میں تباہی مچا دی، اموات 2500 سے تجاوز کر گئیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تیاریاں، جسد خاکی حسینیہ پہنچا دیا گیا مریم نواز: اڈیالہ جیل میں جو مجھ پر گزری، اسی لیے جیل اصلاحات کیں پی ٹی اے کا اعلان، سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، انٹرنیٹ بلا تعطل جاری
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

خاتون کو بچاتے ہوئے جان قربان کرنے والے افسر کے قاتل کو انجام تک پہنچا دیا گیا

Group Captain Asim Tariq killer arrested in Islamabad

ملزم سعد عباسی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل میں ملوث ملزم سعد عباسی کو تھانہ کھنہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر حراست میں لیا گیا۔

خاتون کو بچاتے ہوئے جان قربان کی

پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق نے نائنتھ ایونیو پر ایک خاتون کو مشکل میں دیکھ کر مداخلت کی۔ خاتون کو محفوظ بنانے کے بعد ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔

خاتون نے واقعے کی تفصیلات بتا دیں

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اس کا دفتر کا ساتھی تھا اور اسے زبردستی دوسری جگہ لے جانا چاہتا تھا۔ مزاحمت پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت پہنچ کر خاتون کی مدد کی۔

پولیس نے 9 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کیا

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جدید شواہد کی مدد سے ملزم کو صرف 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں
سول سروسز اکیڈمی کی رپورٹ، پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین