پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

-ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سونے کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

Gold price latest updates in the international market after us presidential election 2024.

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر
ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ خبر رساں ادارے “رائٹرز” کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.8 فیصد گر کر 2,721.21 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے پر آگیا۔ اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 857 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کا ہوگیا ہے۔ یہ تبدیلیاں عالمی مالیاتی حالات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہیں۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین