ایرانی صدر کا امریکا پر الزام، پابندیوں کا مقصد ایران کو اندر سے کمزور کرنا ہے عدالتی حکم کی خلاف ورزی، آفریدی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ سکتی ہے اسلام آباد کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب روپے کی ڈیجیٹل لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا انکشاف سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 شہری زخمی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

فلوٹیلا واقعہ: وزیراعظم نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

Pakistan PM Shehbaz Sharif condemns Israeli attack on flotilla۔ Flotilla attack by Israel۔

وزیراعظم کا مؤقف

وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے۔ جنہیں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔

امدادی کارکنوں کی گرفتاری

وزیراعظم کے مطابق ان افراد کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا۔ کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینیوں تک امداد بلا رکاوٹ پہنچنی چاہیے۔

اسرائیلی بربریت پر تنقید

وزیراعظم نے کہا۔ کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کو یقینی بنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ترکیہ کا ردعمل

ادھر ترکیہ نے بھی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور اس اقدام کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر قبضہ کر لیا اور درجنوں امدادی کارکنوں کو زبردستی اسرائیلی پورٹ منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں
کراچی میں برطانیہ سے چوری ہونے والی قیمتی گاڑی پکڑی گئی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین