دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ
نوشہرو فیروز میں حالیہ سیلابی صورتحال نے گھروں، دکانوں اور تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد بڑھنے سے کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ جہاں بہاؤ 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔
گڈو اور سکھر بیراج کی صورتحال
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈو بیراج پر بہاؤ 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دونوں مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب موجود ہیں۔
نوشہرو فیروز میں نقصانات
نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو اور بکھری شہر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب آگئیں۔ گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکولوں میں بھی پانی بھر گیا جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ ضلع کی 16 یونین کونسلز کے 445 دیہات متاثر ہوئے اور 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
دریائے ستلج کی صورتحال
ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ جبکہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال موجود ہے۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی پر تنقید ناقابل قبول ہے، بیرسٹر سیف کا ردعمل