علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، 2 ہلاک سولر پاور کے فروغ نے پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سے بچا لیا ساٹھ سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی آج 13ویں برسی ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر کا بیان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ اور پیٹرول کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن سسٹم متعارف کروانے کی تجویز

Punjab School Holidays Extension

پنجاب حکومت کی توانائی بحران پر اہم تیاری

لاہور: عالمی سطح پر کئی ممالک کی جنگ کے اثرات کے باعث ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے میں اقدامات کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے حکومت کو نئی سفارشات بھجوائی ہیں تاکہ بحران کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

 تعلیمی اداروں اور فیول راشننگ کے لیے تجاویز

ذرائع کا کہنا ہے۔ کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کا امکان 15 اپریل تک ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم کے نفاذ پر بھی غور کرنے کی تجویز شامل ہے۔ توانائی کی بچت کے لیے وفاق کی طرز پر فیول راشننگ اور پیٹرول و ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل نظام متعارف کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 نجی ادارے اور غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندیاں

ذرائع کے مطابق نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے سخت ہدایات جاری کرنے کی سفارش شامل ہے۔ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کا نظام، اور مارکیٹ اوقات کار میں کمی کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

 شہری سہولیات اور توانائی بچت کے اقدامات

پنجاب حکومت کو میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاکہ شہریوں کی نقل و حرکت بہتر ہو۔ اس کے ساتھ ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے۔ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے۔ توانائی کے دیگر وسائل کو بچانے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین