پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سیلاب متاثرین کیلئے یورپی یونین کی امداد میں 30 لاکھ یورو کا اضافہ

European Union increases emergency aid for Pakistan flood victims

سیلاب متاثرین کیلئے یورپی یونین کی امداد

پاکستان میں حالیہ مون سون اور سیلابی صورتحال کے باعث شدید متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کیلئے یورپی یونین نے اضافی تعاون کا اعلان کردیا ہے۔ نئی امداد سے پنجاب کے تباہ شدہ علاقوں میں ہنگامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

یورپی یونین کا نیا امدادی پیکج

یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ یورو کی اضافی ایمرجنسی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد اُن علاقوں پر خرچ ہوگی جہاں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی۔

امداد کس شکل میں دی جائے گی؟

یورپی یونین کے مطابق یہ ہنگامی امداد نقد معاونت کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ تاکہ متاثرہ خاندان اپنی فوری ضروریات جیسے خوراک، بنیادی اشیاء، رہائش اور ادویات خود خرید سکیں۔

اس سے پہلے فراہم کی گئی امداد

اس سے قبل ستمبر میں 10 لاکھ 50 ہزار یورو فراہم کیے گئے تھے۔ جو صحت، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی خدمات کیلئے استعمال ہوئے۔

مون سون نے کتنی تباہی مچائی؟

رواں سال کی مون سون بارشوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی70   لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے29   لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہزار سے زائد اموات دولاکھ سے زیادہ گھر تباہ بڑی مقدار میں زرعی زمین اور فصلیں برباد ہوئیں، خاص طور پر چاول اور گنے کی کاشت شدید متاثر ہوئی۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثر

یورپی یونین حکام کے مطابق پنجاب نے اس سال 40 سال کی بدترین سیلابی صورتحال دیکھی۔ سیلابی ریلوں نے گھروں، فصلوں، مویشیوں اور روزگار کے ذرائع کو شدید نقصان پہنچایا۔

عالمی یکجہتی کا اظہار

یورپی یونین حکام کا کہنا ہے۔ کہ یہ امداد ہماری عالمی یکجہتی کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق یہ فنڈز اُن متاثرہ خاندانوں کیلئے نہایت اہم ثابت ہوں گے جن کے پاس اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کیلئے وسائل نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

مجموعی امداد کتنی ہوئی؟

تازہ امداد کے بعد یورپی یونین کی مجموعی امداد ایک کروڑ 45 لاکھ یورو سے تجاوز کر چکی ہے۔ جو پاکستان کیلئے ایک بڑی انسانی معاونت ہے۔
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی نے حکومت کو چیلنج دے دیا: گورنر راج لگا کر دیکھیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین