سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ
حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے پھیلایا گیا۔ کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے “حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے” کے الفاظ ہٹا دیے گئے ہیں۔ جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی اور بہت سے افراد نے اسے اسلامی اقدار سے دوری قرار دیا۔
اسٹیٹ بینک کی تردید
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام جاری کردہ کرنسی نوٹوں پر یہ عبارت اب بھی موجود ہے۔ 10 روپے سے لے کر 5000 روپے کے تمام نوٹوں کی پشت پر یہ جملہ واضح طور پر درج ہے۔
نوٹوں کے ڈیزائن کی تصدیق
بینک کی ویب سائٹ پر شائع کردہ نوٹوں کے ڈیزائن اور تفصیلات میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایک اعلیٰ حکومتی ذریعے نے بتایا کہ یہ الفاظ کسی نوٹ سے نہ تو ماضی میں ہٹائے گئے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔
آزاد ذرائع کی جانچ
آزاد ذرائع نے مختلف کرنسی نوٹوں کا جائزہ لیا۔ جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ “حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے۔ ” کی عبارت نوٹوں پر بدستور موجود ہے۔ نئے کرنسی نوٹ اور کابینہ کی منظوری اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے، جس کی چھپائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔
عوام سے درخواست
یہ واضح ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ بات محض افواہ تھی۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی حساس خبروں پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔
مزید پڑھیں