پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ، کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا شدید بمباری کے باوجود ایران کے پاس اب بھی 70 فیصد میزائل ذخیرہ موجود ہے: سی آئی اے چار جولائی تک تجارتی معاہدہ کریں ورنہ بھاری ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کلاڈ اے آئی سروس ڈاؤن، صارفین کو عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا

Claude AI service outage affecting users worldwide

کلاڈ اے آئی سروس میں عالمی سطح پر تعطل

مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ کلاڈ اے آئی میں اچانک بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لاگ ان اور بنیادی فیچرز متاثر

رپورٹس کے مطابق صارفین کو لاگ ان کرنے میں دشواری، چیٹ بوٹ تک رسائی میں رکاوٹ اور مختلف بنیادی فیچرز کے کام نہ کرنے کی شکایات سامنے آئیں۔

ہزاروں شکایات موصول

تکنیکی نگرانی کے پلیٹ فارم کے مطابق ہزاروں صارفین نے سروس میں خرابی کی رپورٹ درج کرائی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے۔ کہ یہ مسئلہ وسیع پیمانے پر تھا۔

کمپنی کا ردعمل

کلاڈ اے آئی کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے۔ کہ وہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق پہلے سے لاگ ان صارفین کو محدود رسائی حاصل رہی، جبکہ نئے لاگ ان میں عارضی رکاوٹ پیدا ہوئی۔

مسلسل خرابیوں پر خدشات

گزشتہ کچھ دنوں میں یہ دوسرا بڑا تعطل ہے۔ جس نے صارفین کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث مصنوعی ذہانت کی خدمات پر انحصار کرنے والے افراد میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں
کھیرا سب کے لیے فائدہ مند نہیں، کن افراد کو احتیاط کرنی چاہیے؟

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین