این ویڈیا اسکینڈل کے باعث امریکی وزیر تجارت کی ملازمت خطرے میں پڑگئی اٹھائیسویں ترمیم کیلئے عمران خان سے ملاقات کی بات بے بنیاد ہے: رانا ثنا اللہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں المناک حادثہ، وین دریا میں گرنے سے 11 ہلاکتیں عمران خان سے ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے: علی محمد خان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بال ٹیمپرنگ میں سینڈ پیپر کے استعمال کا سب کو علم تھا، سابق آسٹریلوی بولر کا دعویٰ

امیج فائل نیم: chadd-sayers-sandpaper-ball-tampering-claims

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر چاڈ سیئرز نے 2018 کے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق نیا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو معلوم تھا کہ گیند کی حالت تبدیل کرنے کے لیے سینڈ پیپر استعمال کیا جارہا ہے
چاڈ سیئرز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے دعوؤں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقی رکھتے ہیں کہ ٹیم کے ہر رکن کو اس معاملے کا علم تھا۔ ان کے مطابق ریورس سوئنگ حاصل کرنے کے لیےپوری ٹیم کا تعاون ضروری ہوتا ہے۔

عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد معاملہ دوبارہ زیر بحث

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی خودنوشت کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا علم صرف ان تین کھلاڑیوں تک محدود نہیں تھا جنہیں سزا دی گئی، بلکہ ٹیم کے دیگر ارکان بھی اس معاملے سے واقف تھے۔
خواجہ کے انکشافات کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔ سابق کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی ان کے دعوؤں کی حمایت کی، جبکہ موجودہ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سینڈ پیپر کے استعمال کا کوئی علم نہیں تھا۔

چاڈ سیئرز نے خود بھی اہم تفصیلات بتادیں

چاڈ سیئرز کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سینڈ پیپر استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سینڈ پیپر انہیں دیا گیا تاکہ وہ اسے میدان سے باہر لے جائیں۔
سیئرز کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بارہویں کھلاڑی کی ذمہ داری ادا کررہے تھے اور پانی لے کر میدان میں گئے تھے۔ ان کے مطابق سینڈ پیپر انہیں دے دیا گیا اور انہوں نے اسے باہر لے جانے کا کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈریسنگ روم میں ریورس سوئنگ حاصل کرنے اور گیند کے ساتھ استعمال ہونے والے طریقوں کے بارے میں گفتگو ہوتی رہی تھی۔

2018 کا بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل

یہ واقعہ مارچ 2018 میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سامنے آیا تھا، جب کیمرون بینکرافٹ کو سینڈ پیپر کے ذریعے گیند کی حالت تبدیل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات کیں اور سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو ذمہ دار قرار دیا۔ اسمتھ اور وارنر پر 12، جبکہ بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

پیٹ کمنز نے الزامات مسترد کردیے

عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد پیٹ کمنز نے واضح کیا تھا کہ انہیں سینڈ پیپر استعمال کرنے کے منصوبے کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے خواجہ کے دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں کسی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں تھے۔
دوسری جانب چاڈ سیئرز نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس معاملے سے واقف تھے۔ انہوں نے کمنز کی جانب سے خواجہ کو ذاتی تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا تحقیقات دوبارہ کھولنے کے لیے تیار نہیں

نئے دعوؤں کے سامنے آنے کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی تحقیقات دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران ڈیوڈ وارنر نے ادارے کی سابقہ تحقیقات پر سوالات اٹھاتے ہوئے ممکنہ پردہ پوشی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔تاہم کرکٹ آسٹریلیا سے منسلک ذرائع کے مطابق ٹیم کے بولرز سے تحقیقات کے دوران پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ یوں آٹھ سال پرانا یہ تنازع ایک بار پھر آسٹریلوی کرکٹ میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین