عمران خان کی صحت پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی: معاون خصوصی کے پی تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے کے لیے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ، ون ڈیزائن‘ پالیسی منظور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، صدر زرداری 9ویں بار خطاب کریں گے آئی ایم ایف کا امارات کے قرضوں پر تشویش، رول اوور میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر خزانہ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی

Section 144 imposed in Balochistan for security reasons

صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندیاں 31 جنوری تک مؤثر رہیں گی۔

کن سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی؟

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں درج ذیل امور پر مکمل پابندی ہوگی اسلحہ کی نمائش موٹر سائیکل کی ڈبل سواری گاڑیوں پر کالے شیشوں کا استعمال بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت چار سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا ریلیاں عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کا استعمال ان اقدامات کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے۔ کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے۔ کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں۔ تاکہ سیکیورٹی اقدامات کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔

نتیجہ

بلوچستان میں دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ حالات کے پیش نظر ایک اہم حفاظتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین