پہلے ایرانی قوم کو منتقل کرو، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مارا، ملٹری کمان ختم: ٹرمپ کا دعویٰ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پہلے ایرانی قوم کو منتقل کرو، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار

Ayatullah Ali Khamenei refused to move to safe location during missile attack

حملے کے دوران محفوظ مقام پر جانے سے انکار

اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے سکیورٹی حکام کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے انہیں متعدد بار کسی دوسرے شہر یا زیرِ زمین بنکر میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا، تاہم انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

مؤقف واضح

ایران میں نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سکیورٹی حکام بارہا اصرار کرتے رہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ ڈاکٹر عبدالماجد کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کریں، پہلے عوام کو زیرِ زمین بنکر میں منتقل کریں، اس کے بعد میں جاؤں گا۔  ان کے اس بیان کو عوام سے وابستگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

میزائل حملہ اور شہادت کی تفصیلات

انٹرویو میں مزید بتایا گیا کہ حملے کے وقت آیت اللہ خامنہ ای اپنے گھر کے دفتر میں موجود تھے۔ میزائل حملے کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ، بہو اور پوتے بھی اس واقعے میں جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ خطے کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کرنے کا باعث بن سکتا ہے اور عالمی سطح پر اس پر ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں
ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین