پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ متوقع، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع کوئٹہ دھماکا، آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کو پیش کر دی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جائے؟

Tips to remove fat from arteries naturally

شریانوں میں جمی چکنائی  

جب طویل عرصے تک چکنائی والی غذا کھائی جائے تو شریانوں کی دیواروں میں چکنائی جم جاتی ہے، جو شریانوں کو تنگ کر دیتی ہے اور فالج یا دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

شریانوں کی صفائی کے لیے خوراک میں تبدیلی

شریانوں میں جمی ہوئی چکنائی راتوں رات ختم نہیں ہوتی، مگر درست طرزِ زندگی سے اسے کم اور مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔فرائی، گھی، بناسپتی، فاسٹ فوڈ کم سے کم یا بالکل ترک کریں۔ سبزیاں، پھل، دالیں اور ثابت اناج جیسے جو یا براؤن چاول کھائیں۔مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ زیادہ استعمال کریں کیونکہ ان میں اومیگا-3 ہوتا ہے جو شریانوں میں جمی چکنائی کم کرتا ہے۔روزانہ 1–2 جوے لہسن کھائیں اور زیتون کا تیل استعمال کریں۔ چینی اور سفید آٹے کا استعمال محدود یا ترک کریں۔

شریانوں کی صفائی میں فائبر اور ورزش

فائبر والی غذا شریانوں میں جمی چکنائی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ باقاعدہ ورزش کو معمول بنائیں، روزانہ 30–45 منٹ تیز چلیں۔ سائیکل چلانا، تیراکی وغیرہ بھی فائدہ مند ہیں۔ ورزش ایچ ڈی ایل (اچھے کولیسٹرول) بڑھاتی ہے جو شریانیں صاف رکھنے میں مددگار ہے۔

قدرتی اجزاء اور دیگر احتیاطی تدابیر

ہلدی، کالی مرچ اور سبز چائے کا استعمال کریں۔ میٹھا کم کریں اور نمک مناسب مقدار میں لیں۔ یہ سب عادات شریانوں میں جمی چکنائی کو دور کرنے میں انتہائی معاون ہیں۔

مزید پڑھیں
کولمبو میں پاکستانی اور بھارتی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین