پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

دونوں استعفوں پر میرے دستخط موجود، علی امین کا گورنر کو جواب

Ali Amin Gandapur responds to governor over resignation signatures

گورنر کے اعتراض پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ردعمل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں پر اعتراض کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔
علی امین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا۔ کہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔

علی امین گنڈا پور کی وضاحت

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا۔ کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا۔ اب تسلیم کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گورنر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے دونوں استعفوں کی کاپیاں بھی شیئر کر دی ہیں۔ تاکہ غلط فہمی دور کی جا سکے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا موقف

یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفیٰ واپس کردیا تھا۔
گورنر کی جانب سے جاری خط میں مؤقف اختیار کیا گیا۔ کہ دونوں استعفوں پر موجود دستخط ایک دوسرے سے مختلف اور غیر مشابہ ہیں۔

تصدیق کے لیے طلبی

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ استعفوں کی باضابطہ تصدیق کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
اے آئی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا بلبلہ خطرناک حد تک بڑھ گیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین