سندھ کا گندم کی امدادی قیمت 4200 روپے فی من کرنے کا مطالبہ پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا بل منظور
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ٹرمپ کی دھمکیوں پر افغان حکومت کا دوٹوک جواب

Afghanistan response to Trump threats over Bagram airbase. Afghanistan response Trump Bagram airbase

بگرام ایئربیس پر امریکہ کا دباؤ اور افغان ردعمل

کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت نے واضح اعلان کیا ہے۔ کہ افغانستان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بگرام ایئربیس واپس نہ دینے پرسنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد افغان قیادت نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ افغان وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے توہم اس کے خلاف اگلے 20 برس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

افغان قیادت کا متحدہ مؤقف

وزارت دفاع کے بیان کے ساتھ ساتھ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے نائب ملا تاجمیر جواد اور وزارتِ خارجہ کے نمائندوں نے بھی کہا ہے۔ کہ افغانستان کسی بھی قیمت پر غیر ملکی افواج کی واپسی برداشت نہیں کرے گا۔ افغان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے بھی اس مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کے حوالے کرنے کا کوئی معاہدہ ممکن نہیں۔

خطے کی صورتحال اور ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق بگرام ایئربیس ایک اہم اسٹریٹجک فوجی اڈہ ہے جسے دوبارہ حاصل کرنا آسان نہیں۔ اس کے لیے ہزاروں فوجیوں اور جدید دفاعی نظام کی ضرورت ہوگی۔ ایسا اقدام خطے میں نئی جنگی مہم کا باعث بن سکتا ہے۔ جو پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار افغانستان اور ہمسایہ ممالک پر گہرے اثرات ڈالے گا۔

پس منظر: امریکی انخلا اور بگرام کا خالی ہونا

یاد رہے کہ 2021 میں امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بگرام ایئربیس خالی کر دیا گیا تھا۔ اس وقت کی پیش رفت نے خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال کو یکسر بدل دیا تھا اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان نے بارہا غیر ملکی فوجی تسلط کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کے وفاقی واجبات 203 ارب روپے تک جا پہنچے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین