کراچی میں نمک اور ڈیٹرجنٹ والا دودھ
کراچی میں شہریوں کے لیے ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ کہ مارکیٹ میں دستیاب دودھ خالص نہیں بلکہ اس میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی شامل کیا جارہا ہے۔ یہ عمل نہ صرف شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ دودھ کے معیار پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کارروائی کا حکم
ترجمان کمشنر کے مطابق، کمشنر کراچی نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاکہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔
ملاوٹ کے اعداد و شمار
فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا۔ کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی ہے۔ ان میں نمک، شوگر اور ڈیٹرجنٹ شامل تھے۔ جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
دودھ کی قیمتوں پر فالو اپ اجلاس
دوسری جانب کمشنر کراچی نے یکم اکتوبر کو ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں محکمہ خوراک، لائیو اسٹاک، واٹر بورڈ اور دیگر ادارے شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین اور سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
یو اے ای میں ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلی، نئی اقسام جاری