امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے۔ کہ وہ امریکا کو کرپٹو کرنسی کے شعبے میں عالمی چیمپئن بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق کرپٹو آج دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے، اور امریکا اس وقت چین سمیت دیگر ممالک سے اس میدان میں آگے ہے۔
کرپٹو صنعت کی تیزی سے ترقی
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی مستقبل کی معیشت کی بنیاد بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امریکا کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس میدان میں اپنی برتری قائم رکھے۔
چین کے بڑھتے اثرات پر تشویش
ٹرمپ نے چین کے کرپٹو کرنسی کے میدان میں بڑھتے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ چین اس شعبے میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہا ہے، مگر وہ نہیں چاہتے کہ امریکا اس مقابلے میں پیچھے رہ جائے۔
بائیڈن پر سیاسی تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق بائیڈن نے ابتدا میں کرپٹو کی مخالفت کی لیکن جب دیکھا کہ کرپٹو کے حامی ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو صرف سیاسی فائدے کے لیے مؤقف بدل لیا۔
امریکا کے لیے معاشی مواقع
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے امریکا عالمی معیشت میں نئی طاقت حاصل کر سکتا ہے۔ اس صنعت کے فروغ سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور مالیاتی نظام مزید مستحکم ہوگا۔
عالمی قیادت کا ہدف
ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔ جو کرپٹو کرنسی کو فروغ دے اور اسے عالمی سطح پر ایک مضبوط طاقت بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں۔ کہ امریکا کرپٹو انوویشن میں دنیا کا چیمپئن بنے۔
مزید پڑھیں











