وزیراعظم کا دہشت گردوں کو سخت پیغام
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ آگ اور پانی اکٹھے نہیں رہ سکتے، دہشت گردی کا سر نہ کچلا گیا۔ تو ساری محنت رائیگاں جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا۔ کہ اب فیصلہ کن اقدامات کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارج کے سہولت کار بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں اور کراچی سے پشاور تک قوم پوچھ رہی ہے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے کا حتمی وقت آ گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپہ سالار کے حوصلے بلند، سوچ پختہ اور عزم جوان ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ اور وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ٹھوس فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب بھی کمزوری دکھائی گئی تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
فلسطین پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس بات پر مت ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور فلسطینی عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو اللہ نے عزت دی کہ وہ 57 اسلامی ممالک میں سے ان 8 ممالک میں شامل ہے۔ جنہیں غزہ امن کوششوں میں شامل کیا گیا۔۔
امریکہ اور سعودی عرب سے تعلقات میں پیش رفت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے مدد مانگی۔ انہوں نے بتایا۔ کہ واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے دوران دفاع، تجارت اور انسدادِ دہشتگردی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ اور حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کا نیا باب ہے۔ اس معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور دھرنے ممنوع قرار