کینیڈا ٹیکسٹائل شو 2025، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز
کینیڈا کے شہر مسسساگا میں منعقد ہونے والا ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025 پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ 29 ستمبر سے 1 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی صنعت کاروں نے اپنی اعلیٰ معیار کی ملبوسات، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور ماحول دوست مصنوعات کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستانی موجودگی
ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ شو شمالی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں کے کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ جہاں پاکستان، چین، بنگلہ دیش، ویتنام، اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ پاکستانی وفد نے اس موقع پر نہ صرف اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔ بلکہ عالمی مارکیٹ میں پائیدار پیداوار اور جدید ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا۔
پاکستانی مصنوعات کی نمایاں خصوصیات
نمائش میں پیش کی گئی۔ پاکستانی مصنوعات میں کھیلوں کے ملبوسات، حفاظتی کپڑے، اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل نمایاں رہے۔ یہ مصنوعات نہ صرف جدید ڈیزائن پر مبنی تھیں۔ بلکہ ماحول دوست مٹیریل اور پائیدار پروڈکشن پراسیسز کا عملی مظاہرہ بھی پیش کرتی تھیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے۔ کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے عالمی معیار کے مطابق ترقی کر رہی ہے۔
خریداروں کا مثبت ردعمل
تین روزہ نمائش کے دوران پاکستانی شرکاء کو بین الاقوامی خریداروں، ریٹیلرز، اور ٹریڈ پارٹنرز کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل موصول ہوا۔
ہرین کے مطابق، اس سال پاکستانی اسٹالز کو ملنے والا بزنس ریسپانس پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ مثبت اور وسیع تھا۔ جس سے مستقبل میں برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
مستقبل کے مواقع اور رجحانات
نمائش کے دوران پاکستانی نمائندوں نے شمالی امریکہ میں ابھرتے ہوئے رجحانات جیسے اخلاقی طور پر تیار کردہ اور ماحول دوست ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی۔ مانگ پر قیمتی معلومات حاصل کیں۔ یہ رجحانات پاکستان کے لیے اپنی برآمدی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنانے اور پائیدار ٹیکسٹائل پروڈکشن میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
حماس کا مؤقف واضح: جنگ ختم کرنے کی تحریری ضمانت مانگ لی