اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

چار دن میں دستخط نہ ہوئے تو سخت نتائج: ٹرمپ کی حماس کو وارننگ

Donald Trump warning Hamas over Gaza peace deal deadline

امن منصوبے کی شرائط اور اہم نکات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ جسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ منصوبے کے تحت سب سے پہلے جنگ بندی ہوگی، پھر حماس کو 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانی ہوگی۔ مزید یہ کہ حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا اور اسرائیلی افواج مرحلہ وار غزہ سے انخلا کریں گی۔

عالمی ردعمل اور حمایت

یہ امن منصوبہ صرف امریکا اور اسرائیل کی حمایت تک محدود نہیں۔ بلکہ کئی عالمی طاقتوں، عرب اور مسلم ممالک نے بھی اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عرب دنیا کی بڑی شخصیات نے امید ظاہر کی ہے۔ کہ اس معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوسکے گا۔ تاہم، حماس نے ابھی تک باضابطہ طور پر جواب نہیں دیا۔

ٹرمپ کا سخت مؤقف

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ہمیں صرف ایک دستخط چاہیے۔ اور اگر وہ نہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے تعاون نہ کیا۔ تو انہیں جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکا اس منصوبے کو کسی بھی قیمت پر عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

حماس اور قطر کی مشاورت

فلسطینی ذرائع کے مطابق، حماس نے اپنی اندرون و بیرون ملک قیادت کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ یہ عمل پیچیدہ ہونے کے باعث وقت طلب ہے۔ دوسری جانب قطر نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ حماس اور ترکی کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ تاکہ اس منصوبے پر مزید پیشرفت کی جاسکے۔

مستقبل کی سیاسی صورتحال

منصوبے کے تحت حماس کو مستقبل کی فلسطینی حکومت سے مکمل طور پر الگ کردیا جائے گا۔ تاہم جو ارکان پرامن سیاسی کردار اپنائیں گے۔ انہیں عام معافی دینے کی شق بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ اگر طے پایا تو اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے اختتام اور ایک نئے سیاسی باب کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
علیمہ خان کو پارٹی سربراہ بنانے کی کوششیں: علی امین گنڈا پور

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین