وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے بیان میں گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کو بڑھانے اور بانی چیئرمین کی رہائی کے بجائے گروپ بندی کو ہوا دی جا رہی ہے۔
اختلافات بڑھانے کی کوششیں
علی امین گنڈا پور کے مطابق، انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ وی لاگرز پارٹی میں اختلافات بڑھا رہے ہیں۔ اور افسوسناک طور پر علیمہ خان ان کی حمایت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ پارٹی کو مزید نقصان پہنچا رہا ہے۔
علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کی مہم
گنڈا پور نے الزام لگایا کہ کچھ حلقے علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، صحافی حفیظ اللہ نیازی اپنے مضامین میں علیمہ خان کے ساتھ وزیراعظم اور چیئرپرسن کے القاب استعمال کر رہے ہیں۔ تاکہ اس مہم کو تقویت ملے۔
گروپ بندیاں اور پارٹی کو نقصان
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی کے اندر گروپ بندیاں کی جا رہی ہیں۔ اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بانی چیئرمین کو باور کرایا کہ رہائی کے اقدامات کے بجائے اندرونی اختلافات پر زور دیا جا رہا ہے۔ جو براہِ راست پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔
مزید پڑھیں
ترسیلات زر 43 بلین ڈالر، سیلاب سے بیرونی شعبہ مستفید