بھارتی ٹیم کے لیے کروڑوں کے انعامات
پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے اعلان کیا۔ کہ بھارتی اسکواڈ کو جیت کی خوشی میں 21 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
ایشیا کپ ٹرافی پر تنازع
دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔ ان کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا اور پاکستان کی طرف سے اس معاملے پر تحفظات بھی پیش کیے جائیں گے۔
باہمی سیریز اور پالیسی اختلافات
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے کہا۔ کہ بورڈ حکومتی پالیسی کے مطابق کام کرتا ہے۔ اور اسی وجہ سے پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز نہیں کھیلتا۔ تاہم ایشیا کپ ایک ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے جس میں بھارت نے بھرپور شرکت کی۔
ٹرافی اور میڈلز کا معاملہ
سیکرٹری نے مزید کہا کہ فائنل کے بعد جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا۔ کیونکہ اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی اور میڈلز پاکستان ساتھ لے گئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد یہ ٹرافی اور میڈلز بھارت کو واپس کر دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
کوٹری بیراج پر پانی کی کمی، کچے کے علاقے زیرِ آب اور بیماریاں