مودی کے بیانات پر ردعمل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو جنگ کے ساتھ جوڑنا افسوسناک ہے۔ کیونکہ یہ عمل کھیل کی اصل روح اور مقصد کے خلاف ہے۔ محسن نقوی کے مطابق کھیل دنیا بھر کے لوگوں کو قریب لانے اور تعلقات کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔ لیکن جنگی سوچ کو اس میں شامل کرنے سے کھیل اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔
کھیل امن کا ذریعہ ہے
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں واضح کیا۔ کہ کھیل ہمیشہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ رہا ہے۔ اس لیے اس کو جنگ یا سیاسی کشیدگی کے ساتھ جوڑنا ایک منفی رویہ ہے۔ کھیل کی روح امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اور اگر اسے جنگ کے تناظر میں استعمال کیا جائے۔ تو یہ صرف مایوسی اور تقسیم کو جنم دیتا ہے۔
تاریخ بھارت کے لیے سبق ہے
اپنے بیان میں محسن نقوی نے مزید کہا۔ کہ اگر بھارت جنگ کو اپنے فخر کا پیمانہ سمجھتا ہے۔ تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں متعدد بار رسوائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ جو کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ کھیل کو سیاست اور جنگ سے الگ رکھنا ہی سب کے لیے بہتر ہے تاکہ کھیل اپنی اصل روح میں برقرار رہے۔
مزید پڑھیں
یوکرین پر روس کا بڑا حملہ: سینکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے