حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوش
حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور آگاہی کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ہر بچے کے لیے محفوظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنانا اور عوام میں قبل از وقت بچاؤ اور بروقت علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان میں تھلیسیمیا کی صورتحال
تھلیسیمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد کو شدید خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہر 10 میں سے 1 بچہ اس مرض کا شکار ہے۔ سالانہ 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد مریض رجسٹرڈ ہیں۔
عالمی اور ملکی اعداد و شمار
دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 1.5 فیصد یعنی 80 سے 90 ملین افراد بیٹا تھلیسیمیا کے کیریئر ہیں۔ پاکستان میں یہ تعداد 13.2 ملین تک جا پہنچی ہے۔ ہر سال 5 سے 9 ہزار بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو زندگی بھر خون کی منتقلی کی ضرورت رہتی ہے۔
مہم کا مقصد اور معاونت
اس مہم کے ذریعے حکومت اور ایس آئی ایف سی بیماری کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ مزید یہ کہ تھلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن بھی اس مقصد کے لیے اپنی معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
مارک زکربرگ نے فیس بُک کے بانی کے خلاف مقدمہ دائر کیا