قطر پر ٹرمپ کا اعتماد اور اسرائیل کے لیے پیغام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو امریکا کا قریبی اور بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس حوالے سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خصوصی تعلقات ہیں اور قطر کے امیر ایک عظیم رہنما ہیں۔
اسرائیل کے لیے سخت ہدایت
ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر اسرائیل قطر پر حملہ کرے تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟ جس پر امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا۔ ان کے بقول اسرائیل کو حماس سے متعلق اقدامات کرنے چاہئیں لیکن قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اور دنیا کے بہت سے لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے۔
روس پر پابندیاں اور یورپ کے لیے پیغام
ایک اور سوال کے جواب میں امریکی صدر نے روس پر پابندیاں لگانے کی تیاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ یورپ بھی روس سے تیل خریدنا بند کرے۔ ان کے مطابق یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے جو امریکی پالیسی کے خلاف ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی یاد دلایا کہ بھارت پر روسی تیل خریدنے کی وجہ سے بھاری ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں