سیاسی بحران میں اضافہ
پیرس: فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد حکومت گر گئی۔ یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار ہے کہ پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوا۔
ووٹنگ کا نتیجہ
وزیراعظم بائرو 364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ووٹ حاصل کر سکے۔ ان کی جانب سے مالی بحران کے حل کے لیے اعتماد کا ووٹ مانگا گیا تھا مگر اکثریت پارلیمنٹ نے ان پر اعتماد ظاہر نہ کیا۔
عوامی مخالفت اور بحران کی وجوہات
رپورٹس کے مطابق عوامی تعطیلات ختم کرنے، فلاحی اخراجات کم کرنے اور مالی بحران پر قابو پانے میں ناکامی وزیراعظم کے خلاف بڑی وجوہات بنیں۔ وزیراعظم نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا لیکن ان کی پالیسیوں نے عوامی غصے کو مزید بڑھا دیا۔
اپوزیشن کا ردعمل اور نئے انتخابات
حکومت کے خاتمے پر اپوزیشن رہنما میریں لی پین نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون کو اب یا تو نیا وزیراعظم مقرر کرنا ہوگا یا نئے انتخابات کروانے ہوں گے تاکہ سیاسی بحران حل کیا جا سکے اور 2026 کا بجٹ منظور ہو سکے۔
یورپی یونین پر اثرات
سیاسی غیر یقینی صورتحال نے یورپی یونین کی دوسری بڑی معیشت کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں چار وزرائے اعظم بدلے جا چکے ہیں اور اب پانچویں وزیراعظم کی تقرری بھی ممکنہ طور پر تعطل ختم نہ کر سکے۔
مزید پڑھیں
ملتان میں سیلابی دباؤ، اگلے دو دن مشکل قرار: ڈی جی پی ڈی ایم اے