سندھ کا گندم کی امدادی قیمت 4200 روپے فی من کرنے کا مطالبہ پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا بل منظور
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

امریکا میں پاکستان کا شاندار جشنِ آزادی

Pakistan 78th Independence Day celebrations in USA 2025

امریکا میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور مختلف ریاستوں میں پاکستانی مشنز اور قونصل خانوں میں یوم آزادی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں پاکستان کے سفارتکاروں، امریکی کانگریس اراکین اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

واشنگٹن ڈی سی میں پرچم کشائی اور ملی نغمے

پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن ڈی سی میں قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ملی نغمے پیش کیے گئے، امریکی کانگریس اراکین کے ویڈیو پیغامات چلائے گئے اور پاکستانی و امریکی طلبہ نے خیرسگالی کے کلمات پیش کیے۔ تقریب کے بعد روایتی پاکستانی ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

سفیر پاکستان کا یوم آزادی پر پیغام

رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں پاکستان کو تاریخ کا ایک معجزہ قرار دیا اور کہا کہ 78ویں یوم آزادی پر دو قومی نظریہ پہلے سے کہیں زیادہ درست ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مضبوط معیشت ہی ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہے۔

پاکستان کی معاشی پیش رفت

سفیر پاکستان نے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی تصدیق کی ہے۔

پاک امریکا تعلقات اور کمیونٹی کا کردار

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مثبت اور ترقی پذیر سمت میں ہیں۔ پاکستانی امریکی کمیونٹی کو انہوں نے پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا اور انہیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں شراکت داری کی دعوت دی۔

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ اور قونصل جنرل نیویارک کے زیر اہتمام تقریب میں سفیر عاصم افتخار احمد، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، مشن و قونصلیٹ کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔

سفارتی اور عسکری کامیابیوں کا اعتراف

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے معرکۂ حق اور بنیان المرصوص میں عسکری، سفارتی اور ابلاغی محاذ پر بھرپور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل نیویارک کا عزم

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ بیرون ملک خدمات انجام دیتے ہوئے پاکستان کے مفادات اور اقدار کا بھرپور دفاع کرنا ان کا فرض ہے اور ہر شعبے میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

پانی، تمام مخلوق کا خدمت گزار

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین