خیبرپختونخوا کی سیاست: عمران خان کے ایک فیصلے سے سب کچھ بدل سکتا ہے جیل سے رہائی تک: 9 مئی کے مرکزی کردار اب آزاد ٹرمپ کا نیا کارنامہ یا سیاست؟ پانچ جنگوں کی رکاوٹ بننے کا دعویٰ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت دوبارہ دہرا دی

China's Wang Yi assures support to Pakistan in anti-terrorism efforts during call with Ishaq Dar

چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

اسحاق ڈار کی خطے کی صورتحال پر بریفنگ

ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاملات کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے نمٹانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چین کی پاکستان کی خودمختاری کی حمایت

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور چین ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مؤقف کی حمایت کرتا رہا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر چین کا مؤقف

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک اور پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے، لہٰذا معاملات کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف کا خطاب اور چار بھارتی انتہاپسندوں کا معاملہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین