گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا اور آرام دہ رکھنا ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے ایسے لباس سے پرہیز کرنا چاہیے جو گرمی کو جذب کرے یا جلد کو سانس لینے سے روکے۔
گہرے رنگ کے کپڑے پہننے سے اجتناب کریں
گرمیوں میں گہرے رنگ، جیسے سیاہ یا گہرا سرخ، سورج کی شعاعوں کو جذب کرتے ہیں جس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ ایسے رنگ پہننے سے گرمی کا احساس مزید شدید ہو سکتا ہے۔
بہتر متبادل
سفید، خاکی یا ہلکے سرمئی رنگ کے کپڑے منتخب کریں، جو سورج کی روشنی کو منعکس کر کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
مصنوعی فیبرک سے تیار کردہ لباس سے بچیں
پولیسٹر اور نائلون جیسے مصنوعی فیبرکس گرمی کو پھنساتے ہیں اور جلد کو سانس لینے نہیں دیتے، جس کی وجہ سے پسینہ بڑھ جاتا ہے اور بے آرامی محسوس ہوتی ہے۔
بہتر متبادل
قدرتی فائبرز جیسے کہ کپاس یا بانس سے بنے نرم اور نمی جذب کرنے والے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کم ہو اور جلد خشک رہے۔
تنگ لباس پہننے سے گریز کریں
تنگ کپڑے جسم کے گرد ہوا کی گردش کو محدود کرتے ہیں جس سے جلد پر جلن، دھبے اور زیادہ پسینہ آ سکتا ہے۔ یہ گرمی کے دنوں میں مزید تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔
بہتر متبادل
ڈھیلے ڈھالے کپڑے جیسے کہ کھلے پائنچوں والی پینٹس، شلوار قمیص یا ہوا دار میکسی ڈریس پہنیں تاکہ جسم میں ہوا کی روانی برقرار رہے۔
کثیر پرتوں والے لباس سے پرہیز کریں
متعدد تہوں پر مشتمل لباس گرمی کو اندر قید کر لیتے ہیں اور جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا ہونے سے روکتے ہیں۔ خاص طور پر ڈینم جینز گرمی میں زیادہ پسینے اور بے آرامی کا سبب بن سکتی ہے۔
بہتر متبادل
گرمیوں میں سنگل پرت والے، ہلکے اور ہوا دار کپڑے پہنیں تاکہ جسم زیادہ دیر تک ٹھنڈا اور پرسکون رہے۔
نتیجہ
گرمیوں میں مناسب لباس کا انتخاب آپ کی صحت اور آرام دونوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ہلکے رنگ، قدرتی فیبرک، ڈھیلے کپڑے اور سنگل پرت والے ملبوسات آپ کو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا اور تازہ رکھ سکتے ہیں۔
مذید پڑھیں